معروف اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران مبینہ تشدد

معروف اینکر اورنجی ٹی وی کے پروگرام سرِ عام کے میزبان اقرار الحسن کو پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Iqrar Ul Hassan
معروف  اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران مبینہ تشدد – فوٹو سوشل میڈیا

اقرار الحسن کے بیان کے مطابق ایک اہلکار کی رشوت و بدعنوانی بے نقاب کرنے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو گھنٹوں مبحوس رکھ کر برہنہ کر کے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ویڈیوز بنائی گئیں اور دھمکایا گیا کہ کرپشن کی ویڈیو منظرِ عام پر لانے کی صورت میں ویڈیوز جاری کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے 2 اراکین کے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے دئیے گئے جو اس وقت شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

اقرار الحسن نے دعویٰ کیا کہ رشوت کے ثبوت اعلیٰ افسران کو فراہم کیے گئے تاہم کارروائی کے بجائے ٹیم سرِ عام پر ٹوٹ پڑے۔ اقرار الحسن نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کر کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کئی گھنٹے زمین پر بٹھایا گیا۔

اے آر وائے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تشدد کے الزام میں پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے تاہم آزاد زرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے