میو اسپتال میں 7 دن کے بچے کے چہرے پر چیونٹیوں کی موجودگی کا معاملہ

میو اسپتال لاہور میں بچے کے چہرے پر چیونٹیوں کی موجودگی کے انکشاف،  سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے اسپتال عملے کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر پر موجود بچے کے چہرے، ناک، آنکھوں اور منہ پر چونٹیاں موجود تھیں

متاثرہ بچہ آئی سی یو میں 15 دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔

وائس چانسلر میو اسپتال محمود ایاز کے مطابق واقعہ 4 اکتوبر کا ہے، مزکورہ بچے کو نجی اسپتال سے شفٹ کیا گیاتھا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر انہوں نے آئی سی یو کا دورہ کیا۔ اس طرح کا واقع عملے کی غفلت ظاہر کرتا  ہے،

تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمہ داروں کا تعین ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے