پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٥ فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری آج مورخہ ٥ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منارہےہیں اس دن کامقصدمسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے

اس حوالے سے ملک بھر میں آج  عام تعطیل کی گئی ہے۔ ملک بھر میں آج سرکاری اور نجی سطح پر  تقاریب اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد سرکت کر ریی ہے۔ ۔ مظاہرین نے بھارت کے  ناجائز تسلط کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی۔

کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بنائی جارہی ہے جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میر پور آزاد کشمیر میں ہوگی۔

یاد رہے کہ ہر سال مورخہ ٥ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا تا ہے ۔  جسکا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کے خلاف دیا بھر میں آراز بلند کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے