آئمہ بیگ کے پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات کا انکشاف

آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ دراصل  آئمہ بیگ  کے  پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں، برطانوی ماڈل طلولہ مائر

 آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے بریک اپ کے بعد واقعات کا ایک چونکا دینے والا موڑسلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے اپنے سابق بوائے فرینڈ قیس ​​احمد کا آئمہ بیگ کے ساتھ مبینہ طور پر افیئر کا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی ماڈل طلولہ مائر  نےمعروف  پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر اپنےسابق منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا  ہے۔اس سلسلے میں  برطانوی ماڈل طلولہ مائر ثبوتوں اور الزامات کا ایک سلسلہ سامنے لے کر آئی ہیں۔
 یاد رہے کہ آئمہ نے حال ہی میں  شہباز شگری کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ پر اپنے سابق بوائے فرینڈ پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات کا سنگین الزامات عائد کیاہے جب کہ اس دوران  وہ شہباز شگری  کی منگیتر بھی تھیں۔ ماڈل نے الزام لگایا کہ شہباز شگری کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ دراصل  آئمہ بیگ  کے  پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں۔

آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ دراصل  آئمہ بیگ  کے  پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں، برطانوی ماڈل طلولہ مائر
آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ دراصل  آئمہ بیگ  کے  پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں، برطانوی ماڈل طلولہ مائر

طلولہ نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ وہ ایک پاکستانی فلمساز قیس احمد کے ساتھ تعلقات میں تھی جس نے  اسے دھوکہ دیا کیونکہ وہ مشہور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس  اور ویڈیو ز بھی شیئر کی ہیں۔
ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے قیس احمد اور آئمہ بیگ پر دبئی میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے کا الزام بھی لگایا  اور اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ دبئی  ٹور کے لئے آئمہ بیگ نے احمد کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی خریدا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے