قاری کے ڈر سے بھاگ کر گھر آنے والا بچہ باپ کے تشدد سے ہلاک

راولپنڈی : مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے خوفزدہ  مدرسے سے بھاگے نو سالہ معصوم بچہ کو باپ نے تشدد سے ہلاک کر دیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق، نو سالہ بچے کی والدہ زینت نے پولیس کو بتایا کہ بچہ مدرسے سے بھاگ کر گھر آیا تھا جہاں اُس پر خوف کی حالت تھی۔ بچے کے باپ نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے ہلاک کردیا۔

تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں والد کے تشدد سے بچے کے مرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پے۔

بچے درویش کی لاش کا پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مکمل کرنے کے بعد لاش رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات درج کی ہیں۔ پولیس نے بشیرخان نامی سفاک باپ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے

مقتول بچے کی والدہ زینت نے پولیس کو بتایا کہ مدرسے سے بھاگ کر گھر آنے پر خاوند بشیر خان نے بچے پر دو دن قبل ڈنڈے سے تشدد کیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، تشدد کی وجہ سے نو سالہ بچے کی صحت بگڑ گئی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

سفاک باپ بشیر خان کے دس بچے ہیں جن میں سے سات بیٹیاں ہیں اور وہ گلاس فیکٹری میں خراد کا کام کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے