بولڈ بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہےکہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔
بولڈ اداکارہ و ماڈل حال ہی میں یو ٹیوب شو ’وائس اوور مین‘ میں شریک ہوئیں،۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے پر راضی ہوجائیں گی، تاہم ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، تاہم بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے اعتراف کیا کہ وہ انڈسٹری میں سیکس پھیلانے آئی ہیں- ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لڑکے پسند ہیں تاہم آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔