الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا

سنہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا – فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو مبینہ طور پر چھپایا تھا۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا کا سینیٹ کی نشست کے لیے نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے۔ فیصلے کے بعد فیصل واوڈا اب سینیٹر بھی نہیں رہیں گے۔

فیصل واوڈا کو 2 ماہ میں مراعات واپس کرنے کا حکم- الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا نے اپنا جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا تھا۔

دوسری جانب، فیصل واوڈا کے وکیل اختر عباس کا کہنا ہے کہ وہ  اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے