ماڈل و اداکارہ سیدہ طوبی انور نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع کی تصدیق کر دی
سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
اداکارہ نے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی۔
سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہےاللہ تعالٰی ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔
طوبی انور اور عامر لیاقت حسین کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں گزشتہ برس کے آغاز سے ہی زیرگردش تھی تاہم عامر لیاقت نے طلاق کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا تھا۔