روس کو کوئی نہیں روک سکتا, نامور خاتون نجومی بابا وانگا کی دہائیوں قبل پیشگوئی

 بلغاریہ کے نوسٹرا ڈیمس کے نام سے بھی جانے جانےوالی  بلغاریہ کی نامور آنجہانی خاتون نجومی بابا وانگا نے کئی دہائیوں قبل پیشگوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا، ولادیمیر  دنیا  پر حکومت کریں گے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی نابینا خاتون کی روس کے بارے میں پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کئی دہائیوں قبل پیشگوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا اور ولادیمیر دنیا پر حکومت کریں گے

9/11 حملوں اور  تھائی لینڈ کے سونامی   سمیت متعدد واقعات کی پیش گوئی کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا  جو 1996 میں انتقال کرچکی ہیں نے اپنی زندگی  میں مستقبل کی کئی  پیشگوئیاں کیں جو  درست ثابت ہوئیں۔بابا وانگا  نے سوویت یونین کی تحلیل، شہزادی ڈیانا کی موت،بریگزٹ اور بارک اوباما کی صدارت کے بارے میں بھی پیشگوئیاں کی تھیں۔، جو حقیقت کے قریب تر تھیں۔

 بابا وانگا نے کئی دہائیوں قبل  ١٩٧٩  میں پیشگوئی  کی تھی کہ روس دنیا کا حکمران بن جائے گا جب کہ یورپ بنجر زمین بن جائے گا، سب پگھل جائیں گے جیسے برف، صرف ایک ہی باقی رہے گا ’’ولادیمیر کی شان اور روس کی شان‘‘۔

بابا وانگا نے کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا وہ بڑا شکاری ہے اور ولادیمیر دنیا بھر میں حکومت کریں گے۔

 بابا وانگا نے پیوٹن کا نام نہیں لیاتھا بلکہ صرف ولادیمیر کا لفظ استعمال کیا جس کے معنی طاقت ور شخص اور حکمران کے ہیں

بابا وانگا1911 میں پیدا ہوئی اور12 سال کی عمر میں ایک  طوفان کی زد میں آکر ان کی آنکھوں میں ریت اور کنکر پڑےجس کے باعث وہ بینائی سے محروم ہوگئی ۔

وہ جڑی بوٹیوں کا علم رکھنے والی حکیم اور مذہبی پیشوابھی تھیں۔  بابا وانگا نے دعویٰ کیا کہ بینائی سے محروم ہونے کے بعد خدا نے اسے مستقبل میں دیکھنے کا ایک بہت نایاب تحفہ عطا کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہٹلر بھی ان سے ملنے آیا اور ملنے کے بعد پریشان نظر آیا۔

   بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق 2022 میں آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو آئندہ سال سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی  ،سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت ہو گا، یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سےحفاظت کے انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

بابا وانگا کی پیشگوئیاں سن ٥٠٧٩  تک احوال بیان  کرتی ہیں کیونکی ان کے خیال  میں    اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے