شب معراج کی موقع پر صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے کل یکم مارچ بروز منگل شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے
صوبائی سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی لہذا یکم مارچ کو شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل ہوگی اورصوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ فیصلے کا اطلاق صرف سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔