زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، میانوالی میں سفاک باپ نے بیٹی پیدا ہونے پر اپنی سات دن کی معصوم بچی پر گولیاں بر سا دیں
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ نور پورہ کے رہائشی شاہزیب کے ہاں پہلی اولاد بچی پیداہوئی جسكا اسکو رنج تھا جسکی پاداش میں ملزم نے 7 دن کی معصوم بچی پر پسٹل سےگولیاں بر سا کر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
سفاک ملزم کےخلاف دفعہ ٣٠٢ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک نے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے واقع پر انتہاہی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور ملزم کو سررِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے