وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قوم سےخطاب میں پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کااعلان کرینگے۔ اس کے علاوہ بی اے پاس گریجوویٹ بے روزگار نوجوانوں کو 10ہزاروپے ماہانہ وظیفے کا بھی اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید کیا کہ پٹرول کی قیمت میں حکومت سبسڈی دے گی جس سے دو ماہ تک پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔