پی ایس ایل7 فائنل: لاہور قلندرز نے فتح اپنے نام کر لی

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانزکو شکست دیکر لاہور قلندرز نے فتح کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ تاہم لاہور قلندرز کے 181 رنزکے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 138 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر فخر زمان محض تین سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے عبد اللہ شفیق 14سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے

محمد حفیظ نے 69 رنز کی ذمے دارانہ اننگ کھیلنے ہوئے لاہور قلندرز کی بیٹنگ کو سہارا دیا تاہم شاہنواز دھانی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

PSL 7
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی

  لاہور قلندرز کے 181 رنزکے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز  محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، تاہم چوتھے اوورز کی چھٹی گیند پر محمد رضوان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اوپننگ جوڑی 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ رائیلی روسو اور آصف آفریدی بالترتیب 15 اور ایک اسکور بنا کر زمان خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ عامر عظمت نے چھ رنز بنائے۔

PSL7
محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کی اور لاہور قلندرز کی بیٹنگ کو سہارا دیا

ملتان سلطانز کی ٹیم بھی اچھا  آغاز کرنے میں ناکام رہی اور محض 63 کے مجموعی اسکورنصف ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ ٹم ڈیوڈ نے خوشدل شاہ کے ہمراہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے 50 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وہ بھی 27 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھون کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ ویلے کو آؤٹ کرکے میچ پر لاہور قلندرز کی گرفت مزید مضبوط کردی۔  خوشدل شاہ 32 اور ڈیوڈ ویلے صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے