سوشل میڈیا ویب سائیٹس کی طرف سے روس پر پابندیاں عائد

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گوگل،ٹوئٹر اور فیس بک نے یوکرین پر حملوں کےتناظر میں روس پر متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ روس کے یوکرین پر حملوں کےتناظر میں فیس بک نے روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی اور روسی سرکاری میڈیا کے فیس بک پر اشتہارات چلانے پر بھی پابندی عائد کرری گئی ہے۔

اس سے قبل یوٹیوب بھی تشدد والی متعدد روسی ویڈیوز ہٹاچکا ہے اور ٹوئٹر کی جانب سے بھی جاری کردہ بیان کےمطابق روس، یوکرین میں عارضی طورپر اشتہارات روک دیئے گئے ہیں

یاد رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملوں کے آغاز کے بعد یورپی یونین اور امریکا نے روس پر پابندیاں نافذ کردی تھی اور  اسی تناظر میں اب ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی روس  پر پابندی لگارہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے