سیالکوٹ: رکشہ نہ روکنے پر اے ایس آئی کی فائرنگ، 33 سالہ خاتون ہلاک

سیالکوٹ: رکشہ نہ روکنے پر پٹرولنگ پولیس اکبر چوکی کے اے ایس آئی وقاص مسعود کی رکشہ پر فائرنگ سے 33 سالہ خاتون ہلاک ۔  اے ایس آئی گرفتار مقدمہ درج

تھانہ صدر ڈسکہ میں درج FIR کےمتن کے مطابق گوجرانوالہ کنگنی وال کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ زوجہ اظہر محمود دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں بناں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رکشہ پر جارہی تھی  پٹرولنگ پولیس اکبر چوک کے اے ایس آئی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی ہے۔

ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد، ڈی ایس پی ڈسکہ، پی ایف ایس اے ٹیم اور پولیس کی نفری  نےموقع پرپہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ابتدائی رپورٹ  کے مطابق اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس  وقاص مسعود نے اعتراف کیا ہے کہ ناکہ پر رکشہ نہ رکنے پر اس نے اپنی سرکاری رائفل سے فائر کئے تھے جس کہ زد میں آکر تنزیلہ بی بی ہلاک ہو گئی ہے۔

اے ایس آئی وقاص مسعود کی رکشہ پر فائرنگ سے 33 سالہ خاتون ہلاک
رکشہ نہ روکنے پر اے ایس آئی وقاص مسعود کی رکشہ پر فائرنگ سے 33 سالہ خاتون ہلاک, FIR درج

تھانہ صدر ڈسکہ پولیس  خاتون نے خاتون کےشوہر کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص مسعود کے خلاف FIR درج کرکے اے ایس آئی وقاص مسعود کو گرفتار کر لیا ہے

ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہانصاف کے تقاضوں کو پورا  کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے