کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ لاہور سے بازیاب، نکاح کرلیا

کراچی سے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے بازیاب ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو لاہور سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دُعا نے لاہور پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی گھر چھوڑا اور لاہور کے  ظہیر احمد نامی ٢٢ سالہ نوجوان سے شادی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق دعا زہرہ اب پولیس کی تحویل میں ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش نکاح نامے کے مطابق دعا زہرہ کے نکاح نامے میں دلہن کی عمر 18 سال درج ہے، اس کا نکاح 17 اپریل کو ہوا۔ 

مبینہ شوہر ظہیر احمد، شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ لاہور کا رہائشی ہے اور دعا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دعا زہرہ
دعا زہرہ کے نکاح نامے میں دلہن کی عمر 18 سال درج ہے، اس کا نکاح 17 اپریل کو ہوا

 

دعا زہرہ
 اپنی مرضی سے لاہور آئی گھر چھوڑا اور لاہور کے  ظہیر احمد نامی ٢٢ سالہ نوجوان سے شادی کر لی ہے،دعا زہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے