امریکی ٹک ٹاکر کے ساتھ فورٹ منرو میں اجتماعی بداخلاقی، ملزم گرفتار

(ڈیرہ غازیخان ) پاکستان کا کلچر دیکھنے آئی امریکی ٹک ٹاکر و سیاح اربیلہ اُرپی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ امریکی ٹک ٹاکر اربیلہ اُرپی کی راجن پور کے رہائشی سے فیس بک پر دوستی ہوئی. وہ امریکہ سے راجن پور لڑکے سے ملنے آئی، ملزم اسےسیر کے بہانے فورٹ منرو لے گیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

اربیلہ اُرپی کی تھانہ فورٹ منرو کو دی گئی درخواست پرتھانہ فورٹ منرو میں ایف آئی آر نمبر 15/22زیر دفعہ 376،292Bدرج کر کے مرکزی ملزم مزمل شہزاد سپرا کو راجن پور سے گرفتار کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش میں ملزم مزمل شہزاد سپرا نے اربیلہ اُرپی کے ساتھ اس کی رضا مندی سے جسمانی تعلقات کا اعتراف کر لیا  ہے۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم نے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کے ایک ہوٹل میں اُن کا ریپ کیا۔

مقامی مجسٹریٹ شاہد ندیم کی عدالت میں پیشی کے بعد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے شدید صدمہ ہے میں شاید اسے کبھی نہ بھلا سکوں کیونکہ کافی عرصے سے شناسائی والے ٹورسٹ گائیڈ، جو پاکستان کی سیاحت کا غیر ملکیوں سیاحوں کے لیے پیج پر اچھا امیج پروموٹ کر رہا تھا اور مجھے اس پر اعتماد تھا، نے مجھے دھوکا دیا۔ میں اس صدمے سے نڈھال ہوں میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے یہ صدمہ زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گی.

 

پاکستان کا کلچر دیکھنے آئی امریکی ٹک ٹاکر و سیاح اربیلہ اُرپی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا
متاثرہ امریکی ٹک ٹاکر و سیاح اربیلہ پاکستان کی ثقافت اور ٹورزم سے متاثر ہوکر پاکستان آئی تھی

 

اربیلہ اُرپی
اکیس سالہ امریکی ٹک ٹاکر اربیلہ اُرپی کی دوستی راجن پور کے رہائشی سے فیس بک پر ہوئی.

 

اربیلہ اُرپی
اربیلہ اُرپی

 

FIR کا متن
تھانہ فورٹ منرو میں ایف آئی آر نمبر 15/22زیر دفعہ 376،٢٩٢ FIR کا متن

 

اربیلہ اُرپی
اربیلہ اُرپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے