وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ملاقات ختم، اعلامیہ جاری

 تین گھنٹے جاری رہنے والی عمران خان اور پیوٹن ون آن ون ملاقات روس کے صدارتی محل کریملن میں ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، اسلامو فوبیا، توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال بھی زیر بحث رہی۔

ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر دوسری جنگ عظیم کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

عالمی صورتِ حال کے تناظر میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دور ۂ  روس کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ  دورۂ  روس ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جبکہ یوکرین اور روس تناؤ اپنے عروج پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے