زیرِ سمندر کیبل میں خرابی: انٹرنیٹ سروس میں تعطل کا خدشہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے سب میرین (زیرِ سمندر) کیبل میں خرابی کی باعث  پاکستان میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی اے کی اعلان کے مطابق پاکستان کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے والی ٹرانس ورلڈ(زیرِ سمندر) سب میرین فائبر آپٹک کیبل پاکستانی سمندری حدود سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کٹ گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو سست انٹرنیٹ سروس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پیر کی شام 6 بجے کے قریب خرابی کی اطلاعات ملی تھیں۔ فائبر آپٹک کیبل کی مرمت اور بحالی کے لیے کوششیں جارہی ہیں جس میں کئی دن کا وقت لگ سکتا ہے تاہم پاکستان کی انٹرنیٹ ضروریات کو مددنظر رکھتے ہوئے متبادل ذرائع سے بینڈوڈتھ حاصل کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے