ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم "تیرے باجرے دی راکھی” عید الفطر پر سینماکی زینت بنے گی۔
معروف ڈائریکٹر سید نور کی ڈائریکٹریشن میں بننے والی رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ عید الفطر پر ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
فلم کی کاسٹ میں معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اورکینیڈا سے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے عبداللّٰہ خان شامل ہیں۔
فلم کے دیگر فنکاروں میں صائمہ نور، بابر علی، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ اچھی خان، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ کامیڈی کے سپر اسٹار افتخار ٹھاکر، آغا ماجد،خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔