بوڑھی ماں کی دیکھ بھال نہ کرنے پرتین بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ساتھ طلاق دے دی
گلف نیوز کی رپورٹ کی مطابق بروز اتوار تین الجزائری بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بوڑھی ماں کی دیکھ بھال نہ کرنے پر اپنی بیویوں کو ایک ساتھ طلاق دے دی ہے۔ تینوں خواتین اپنی ساس کی دیکھ بھال کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں بھائی اپنے کام کے بعد گھر پہنچے تو دیکھا کہ پڑوسی کی ایک خاتون ان کی بیمار بوڑھی ماں کو غسل دے رہی تھی جبکہ ان کی بیویاں کہیں نظر نہیں آرہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دیکھ کر تینوں بھائی مشتعل ہوگئےاورد انہوں نے ایک منٹ میں بیویوں کو طلاق دے کر اپنی شادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بوڑھی خاتون کی دیکھ بھال اس کی بیٹی کرتی تھی جو اسے ہفتے میں دو بار ملنے آتی تھی۔ تاہم، وہ حال ہی میں ایسا کرنے سے قاصر تھیں کیونکہ ان کے شوہر کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
بہن کی غیر موجودگی میں تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے کہا تھا کہ وہ ان کی غیر موجودگی میں اپنی بوڑھی ساس کا خیال رکھیں لیکن انہوں نے مبینہ طور پر انکار کر دیا تھا۔