شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو معروف بزنس مین ٹیکسٹائل مل کے مالک شیخ دانش علی اور ان کی بیٹی عینا علی شیخ نےمبینہ طور پر گھر سے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک بااثر مل مالک نے کم از کم پانچ دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر میڈیکل کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ مثاثرہ خاتون ملزم شیخ دانش علی کی بیٹی عینا علی شیخ کی ہم جماعت بھی ہے۔
شکایت کنندہ خدیجہ محمود جو کہ بی ڈی ایس کے فائنل ایئر کی طالبہ ہے نے مقدمہ درج کرایا جس میں اس نے بتایا کہ دانش علی کی بیٹی عینا علی بچپن سے اس کی دوست اور ہم جماعت تھی اور وہ اکثر عینا کے گھر جاتی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ان دوروں کے دوران اس کی عمر سے دوگنی عمر کےعینا کے والد دانش علی نے اس میں دلچسپی لینا شروع کردی اور رسمی طور پر شادی کی پیشکش بھی کی، جسے اس نے مسترد کردیا۔
تاہم،شادی سے انکار کے بعد، ملزم اور اس کی بیٹی نے متاثرہ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ وہ اپنا ارادہ بدل لے اور اس تجویز کو قبول کر لے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شیخ دانش، ان کی بیٹی عنا علی اور دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاتون خدیجہ محمود کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اور جوتے چاٹنے پر مجبورکرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بنانے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل بھی کردی۔