عامر خان کی نئی فلم”لال سنگھ چڈھا” شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام

 مسٹرپرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم”لال سنگھ چڈھا” ریلیز کے ساتھ ہی لوگوں کی کم دلچسپی کا شکار، فلم کے 1300 شوز منسوخ کرنے پڑے۔

عامر خان کی آخری فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 2018  میں ریلیز ہوئی تھی  تاہم یہ فلم بھی شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

’لال سنگھ چڈھا‘ میں مرکزی کردار عامر خان اورہیروئن کا کردار کرینہ کپور نے  ادا کیا ہے۔ جبکہ عامر خان کی والدہ کا کردار ان سے 17 سال کم عمر اداکارہ مونا سنگھ نے ادا کیا ہے۔

فلم کو بھارت میں 11 اگست کو  ریلیز ہونےوالی فلمز میں ’لال سنگھ چڈھا کے علاوہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بھی شامل تھی۔ تاہم دونوں فلمز شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے سے قاصر رہی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فلموں کو ملک کی 10 ہزار سینما گھروں پر ریلیز کیا گیا تھا مگر ریلیز کےپہلے ہی دن لوگوں کی کم دلچسپی کے باعث لال سنگھ چڈھا کے 1300 جبکہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن  کےایک ہزار شوز منسوخ کرنے پڑے ۔

یاد رہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ ہولی وڈ کلاسک فلم "فارسٹ گمپ” کا ہندی ریمیک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘  فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکاررہی اور ریلیز کے موقع پر  بھی انتہاپسند ہندؤں نے عامر خان کے خلاف  شدیداحتجاج کیا اور سینما مالکان سے ان کی فلم کی نمائش نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث فلم نےامیدوں سے کہیں کم   صرف10 سے 12 کروڑ کا ہی بزنس  کر سکی جو کہ عامر خان اب تک کی تمام فلموں سے کم بزنس ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے