فیروز خان بیٹی کے باپ بن گئے

اداکار فیروز خان نےاپنے انسٹاگرام میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا نام فاطمہ خان رکھا ہے۔

فیروز خان اور علیزے  کی شادی ٢٠١٨ میں انجام پائی تھی اور ان کے ہاں 2019 میں بیٹے  کی پیدائش ہوئی تھی جسکا نام سلطان رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں  دونوں میں اختلافات اور طلاق کی خبریں زیرگردش رہی اور دونوں نے  اس بارے میں خاموشی اختیار کیئے رکھی تھی تاہم اب یہ خبریں افواہ ثابت ہوئی ہیں۔
فیروز خان اپنی نجی زندگی کو اپنے پروفیشن سے علیحدہ رکھتے ہیں اور  اپنے خاندانی معاملات بہت کم ڈسکس کرتے  ہیں۔
یاد رہے کہ  فیروز خان، ثنا جاوید اور عفت عمر کے ہمراہ ڈرامہ سیریل اے مشت خاک میں میں کام کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے