ماڈل و اداکارہ اورماضی میں عامر لیاقت حسین کی مبینہ بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ان سے شادی کی تھی تاہم ان کے پاس نکاح نامہ نہیں ہے اورسیدہ دانیہ شاہ سے ہونے والی ان کی چوتھی شادی ہے۔
ہانیہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ عامر لیاقت کی وجہ سے ہی طوبیٰ مشہور ہوئیں اور انہیں مواقع ملے،اس سے پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت کا پہلی بیویٰ بشریٰ اقبال کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا، تاہم یہ ان کی غلطی تھی کہ سب جاننے کے باوجود انہوں نے ان سے شادی کی۔
ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت نے ہدایت کی تھی کہ شادی کو ظاہر نہیں کرنا مگر کچھ مسائل کی بنا پر انہیں اچانک شادی کومنظرعام پر لانا پڑا اور اسی وجہ سے ہی عامر لیاقت نے انہیں اپنی بیوی قبول نہیں کیا۔