خاتون ٹیچر نے اپنے نوعمر طالب علم سے شادی کرلی

خیرپور (انٹرنیٹ نیوز): 23 سالہ خاتون ٹیچر نے اپنے ہی طالب علم سے شادی کرلی ، اپنے ویڈیو پیغام میں دونوں نے پولیس اور انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور  کی تحصیل گمبٹ میں واقع مقامی نجی اسکول کی خاتون ٹیچر نے اپنی کلاس کے طالب علم سے محبت کی شادی کر لی۔ خاتون ٹیچر شمائلہ مرکھنڈ نےنہم جماعت کے طالب علم شاہ زیب کے ساتھ مبینہ طور پر شادی کرلی ہے

teacher married to student
ذرائع کے مطابق خاتون ٹیچر 24 جنوری 2022 کو لاپتہ ہو گئی تھی اور اس کی والدہ کی مدعیت میں طالب علم شاہزیب کے خلاف تھانہ گمبٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اسے اغوا کیا گیا ہو گا۔ 20 سالہ طالب علم بھی اسی روز لاپتہ ہو گیا تھا۔ تاہم بعد میں دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی شادی کا اعلان کیا اور پولیس و انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل کی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے