موروثی سیاست کے خاتمے کے علمبردار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کو ان کے بھائی زین قریشی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے نامزد کردیا۔
مہر بانو نےحلقہ این اے 157 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مہرابانو نے کاغذات عمران خان کی ہدایت پر جمع کرائے ہیں۔
یاد رہے کہ زین قریشی نے 17 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔