پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ٹی وی کی شخصیت عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا ہے،
49 سالہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے گزشتہ رات 9 فروری کو خود سے 31 برس کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے،
انسٹاگرام پوسٹ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مزید بتایا کہ سیدہ دانیہ شاہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین ‘سادات’ خاندان سے ہے۔
رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تیسری شادی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز طوبی انور نے تصدیق کی تھی کی انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔
عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی تصدیق کے بعد انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
مذکورہ ویڈیو کو ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس میں دونوں کو بسترے پر دیکھا جا سکتا ہے۔
دانیہ کافی عرصے سے TikTok پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں اوران کے تقریباً 4,000 فالوورز ہیں۔۔
عامر لیاقت حسین شادی کے اعلان سے قبل بھی عامر لیاقت حسین دانیا شاہ کی تصاویراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے رہے ہیں اور شادی کی جانب اشارے بھی کرتے رہے ہیں۔