اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے حمایت میں 172 ووٹ درکار ہیں
تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی اور قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکے پابند ہیں۔
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے وفد نے جمع کرائی ، وفد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، شازیہ مری اور دیگر اپوزیشن رہنما شامل تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج مشترکہ پریس کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔