ناراض رہنماؤں کے تحفظات: عمران خان نے آج پھر پارٹی اجلاس بلالیا

اسلام آباد :متوقع تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج  پھر پارٹی اجلاس بلالیا جہاں وہ سینئر رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 با وثوق ذرائع کے مطابق متوقع طور  اجلاس میں جہانگیر ترین اور پنجاب کے سابق وزیر علیم خان کو منانے کے لیے مشاورت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا جائے گا

یاد رہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ اسماعیل کو عمران اسماعیل رہنماؤں کی ناراضگی دور کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس کے بعد گورنر سندھ اسماعیل نے  بھی پیر کے روزپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ انہوں نے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی عندیہ دیا تھا۔

 عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کبھی بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف نہیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے