اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےآٹھ سال پرانے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن نے68 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا
تحریری فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکی شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ وصول کی، رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ اور 351 غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ کو بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی کی زیر ملکیت کیمین آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ووٹن کرکٹ کلب سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالر حاصل کیے۔ ۔ پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد امریکی شہری رومیتا شیٹی سے بھی تیرہ ہزار 750 ڈالرز وصول کیے۔ ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاجس میں پوچھا گیا ہے کہ کیوں نہ سارے فنڈز ضبط کر لئے جائیں
ممنوعہ فنڈنگ کے مدعی اکبر ایس بابر نے عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوے کہاکہ کیس میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، پاکستان کی سیاست میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا اور ان پر بھروسہ کرنا ہے۔