سیت پور: تاریخی مقبرہ طاہر خان زبوں حالی کا شکار

سیت پور میں موجود تاریخی مقبرہ طاہر خان زبوں حالی کا شکار،    ماضی کی عظیم عمارت کی نشانیاں معدوم ہونے لگی

مقبرہ  طاہر خان نہڑ، سیت پور، ضلع مظفرگڑھ، پنجاب، یہ مقبرہ بادشاہ  طاہر خان نہڑ نے اپنی زندگی میں پندرھویں صدی میں تعمیر کرایا تھا۔انکی بیوی کا نام سیتارانی تھا جسکی مناسبت سے اس علاقہ کا نام سیت پور پڑ گیا۔

سیت پور میں موجود پندرھویں صدی میں تعمیر ہونے والا تاریخی مقبرہ طاہر خان محکمہ آثار قدیمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان میں موجود طاہر خان اور اسکے والد اسلام خان کی قبور کی نشانیاں ختم ہو رہی ہیں

حال ہی میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے مقبرہ طاہر خان نہٹر لودھی کی مرمت کیلئے گورنمنٹ کی جانب سے محکمہ اثار قدیمہ کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے تاہم محکمہ آثار قدیمہ نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  تاریخی عمارات کی تعمیر و مرمت سے نابلد ٹھکیدار کو ٹھیکہ دے دیا ۔

مزکورہ ٹھکیدار نے سیت پور میں اینٹیں لیکر اور رنگائی کرنے کے بعد بنانے کا کام شروع کردیا اور مزدوروں نے جدید طریقے کے بجائے  عام کدال کے ذریعہ مقبرے کے اندر سے مٹی نکالی۔

 یاد رہے کہ1915 میں انگریز دور میں ہونے والی مرمت میں اصل قبروں کے اوپر چبوترہ بنا کر اصل قبر کو چھپا دیا گیا تھا مگر اب جو مٹی نکلوائی گئی تو اندر سے رنگین نقاشی کی خوبصورت ٹائٹل سے مزین اصل قبریں برآمد ہوئی مگر محکمہ آثار قدیمہ اور انجینئر کی غیر موجودگی کی وجہ سے  مزدوروں نے ان قبروں کی توڑ پھوڑ جاری رکھی جس کی عوام نےمیڈیا کو اطلاع دی تاہم چند قبروں کی ایک سائیڈ کو بمشکل بچایا جا سکا۔

 

1915 میں انگریز دور میں ہونے والی مرمت میں اصل قبروں کے اوپر چبوترہ بنا کر اصل قبر کو چھپا دیا گیا تھا
1915 میں انگریز دور میں ہونے والی مرمت میں اصل قبروں کے اوپر چبوترہ بنا کر اصل قبر کو چھپا دیا گیا تھا

 محکمہ آثار قدیمہ کا ایس ڈی او اور دیگر ماہر تعمیرات و آثار قدیمہ کی غیرموجودگی کی وجہ سے  تاریخی مقبرےکو شد ید نقصان ہواہے اور ایک تاریخ مٹ گئی ہے علاقہ مقینوں نے اپیل کی ہے گورنمنٹ کے متعلقہ ادارے اور محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دارن کی ڈیوٹی لگائی جائے ہے کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمےداریاں ادا کرتے ہوئے  بقیہ مزارات کو نقصان سے بچائیں ۔اور اصل ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کریں

اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مقبرہ طاہر خان میں ہونے والی توڑپھور
مقبرہ طاہر خان میں ہونے والی توڑپھور
مقبرہ طاہر خان میں ہونے والی توڑپھور
مقبرہ طاہر خان رنگین نقاشی کی خوبصورت ٹائٹل سے مزین اصل قبریں برآمد ہوئی
مقبرہ طاہر خان میں ہونے والی توڑپھور
مقبرہ طاہر خان میں ہونے والی توڑپھوڑ کے  مناظر

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے