لاہور میں پیش آنے والے حیران کن واقعہ میں خالہ زاد کزن لڑکی نے لڑکے کو اغواءکر کے زبردستی نکاح کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی منظور احمد نے ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیتے ہوئے اپنے بیٹے اعجاز احمد کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ شادی سے انکار پر خالہ زاد کزن لڑکی نے دو افراد کے ساتھ مل کر اپنے کزن لڑکے اعجاز احمد کو اغواء کرنے کے بعد کمرے میں بند کر دیا اور نشے کا ٹیکا لگا کر زبردستی انگوٹھے لگوائے اور نکاح کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔
عدالت نے نصیر آباد پولیس سے پانچ اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے