وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ١٢روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےاضافے کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کےبعد نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا