واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے وائس میسجز کے فیچر میں تبدیلی کردی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ بیٹا کے صارفین کے لیے ‘گلوبل آڈیو پلیئر’ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں کسی بھی چیٹ کا آڈیو میسج سننے کے دوران دوسری چیٹ پر جایا جا سکتا ہے۔ اس دوران آڈیو پیغام رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتوں میں ایپلی کیشن میں مزید نئی تبدیلیاں متوقع ہیں