سیشن کورٹ: محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار، ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم

(اسلام آباد ) سیشن کورٹ نے سینیئر صحافی محسن بیگ کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوۓ گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ آئی جی کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا- تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہےکہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔

فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ ایس ایچ او نے چھاپہ مارنے والوں کی بجائے محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا،ایس ایچ او نے جعلی قابلیت دکھانے کیلئے ایک اور مقدمہ درج کیا، فیصلے کے مطابق مقدمہ 9 بجے درج ہوا اور ساڑھے 9 بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ریکارڈ کے مطابق ایس ایچ او کا مس کنڈکٹ واضح ہے ۔

عدالت نے آئی جی کو ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے