دیسی مہینوں کا تعارف اور تاریخ

تقریباً  100 قبل مسیح میں ہندوستان کے بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں  ترتیب دیا جانے والا دیسی کیلنڈریا بکرمی کیلنڈر دنیا کے  قدیم ترین شمسی کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ ، اسے پنجابی کیلنڈر اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں پر مشتمل دیسی کیلنڈر میں سال کا آغاز چیت کے مہینے سے  ہوتا ہے جبکہ یہ بارہ ماہ پر مشتمل ہو تا ہے ترتیب کے لحاظ سے اس کے 9 ماہ تیس (30) تیس دنوں کے،  ایک مہینہ اکتیس (31) دن کا  اور دو مہینے بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔عیسوی کیلنڈر کے حساب سے دیسی کیلنڈر کا آغاز  14 مارچ سے ہوتا ہے

دیسی مہینوں کے نام

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

عیسوی کیلنڈر کے حساب سے دیسی کیلنڈر کی  ترتیب

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

  اس کا ایک دن  آٹھ پہر  پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک پہر  گھڑی کے تین گھنٹوں کے برابر ہوتا ہے، ایک پہر کو ویلا کیا جاتا ہے۔  "ویلا”پنجابی  زبان کا لفظ ہے جس کے معنی وقت کے ہیں۔
ان پہروں کے نام یہ ہیں

دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے